مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمرون کی فوج نے وہابی دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 5000 شہری آزاد کرالیے ہیں جبکہ آپریشن میں 60 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک اور 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیمرون فوج نے نائجیریا اور کیمرون نائیجیرین بارڈر پروہابی دہشتگرد گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور متعدد مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ آپریشن میں بوکوحرام کی جانب سے اغوا کیے جانے والے پانچ ہزار سے زائد افراد کو آزاد کرایا گیا ہے، ان میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں۔
کیمرون کی فوج نے وہابی دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 5000 شہری آزاد کرالیے ہیں جبکہ آپریشن میں 60 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک اور 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1871115
آپ کا تبصرہ